صوابی: ٹک ٹاک بنانے پر تنازع، فائرنگ سے بہن اور بھانجی جاں بحق

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے گدون کی یونین کونسل لیرن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق گھر کے اندر بھانجے کی جانب سے ٹک ٹاک بنانے پر ماموں طیش میں آ گیا اور اس نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران بھانجا تو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، تاہم گولیاں لگنے سے ملزم کی اپنی بہن اور بھانجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے