سی بی این 247
خیبرپختونخوا میں جماعت نہم و دہم پرچہ لیک ہونے کا معاملہ،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرچہ لیک کرانے میں ملوث ۔ہونے والوں کا پتہ لگا لیا
خیبرپختونخوا میں جماعت نہم و دہم کے امتحانی پرچے لیک ہونے کے سنگین معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں محکمہ تعلیم نے اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کا سراغ لگا لیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پرچے لیک کرنے میں واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت طلبہ سے بھاری معاوضہ وصول کرکے امتحانی پرچے لیک کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ گروپس ایک منظم نیٹ ورک کے تحت کام کر رہے تھے
دستاویزات کے مطاب محکمہ تعلیم نے حکمت عملی کے تحت مخصوص واٹس ایپ گروپس کو ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم تفصیلات سامنے آئیں۔ خاص طور پر ملاکنڈ بورڈ سے متعلق پرچے لیک کرنے والے گروپس کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاکنڈ بورڈ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس کو باضابطہ کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی متعلقہ اداروں کو خط ارسال کیا گیا ہے۔