کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افغان باشندے مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دانا سر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی ہے۔