مانسہرہ اور چارسدہ سے منی لانڈرنگ میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

ایف آئی اے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے چھ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیاں مانسہرہ اور چارسدہ میں کی گئیں، جن میں گل بہادر، اعتبار گل، اصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق کو حراست میں لیا گیا۔

کارروائی کے دوران 62 لاکھ روپے، 1100 امریکی ڈالر، 100 سعودی ریال، 14 موبائل فونز اور ایک گاڑی برآمد ہوئی۔ مزید برآں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے ثبوت، رسیدیں اور رجسٹرز بھی قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے