وزارت مواصلات میں 78ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 50ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بیضابطگیاں ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکائونٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ آڈیٹرجنرل نے پاکستان پوسٹ میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی ہے ۔
وزارت مواصلات میں 78 بلین، صرف محکمہ ڈاک میں 50 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف