پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ — ڈینگی یا کچھ اور

رپورٹ (CBN247)

پشاور کے علاقہ سفیدڈھیری اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہونے لگے ۔

علاقے کے عوام اور نمائندوں نے حکومت سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے سفید ڈھیری کے چیئرمین محمد عارف اور شبیر خلیل نے ایک بیان میں کہا کہ سفید ڈھیری ، پاوکہ اور ملحقہ علاقوں میں ایک خاص قسم کی بیماری پھیل رہی ہے جس کے کچھ اثرات ڈینگی کے ہیں لیکن مریض جو بھی ٹیسٹ کرواتا ہے اس میں نہ تو ڈینگی کی تشخیص ہوتی ہے نہ ملیریا کے کوئی اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایچ او پشاور کو رپورٹ بھی دی گئی ہے لیکن اس پراسرار بیماری کی روک تھا م کیلئے اب تک کوئی انتظامات نظر نہیں آ رہے جس سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے