ایف بی آر مالی سال 2024-25 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا

رپورٹ (CBN247)

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مالی سال 2024-25 کے دوران اپنا ترمیم شدہ ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جولائی 2024 سے جون 2025 تک ایف بی آر نے مجموعی طور پر 11,722 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی، جو کہ 11,900 ارب روپے کے ترمیم شدہ ہدف سے 178 ارب روپے کم ہے۔

ایف بی آر جون 2025 کے لیے مقرر کردہ 1,667 ارب روپے کا ماہانہ ہدف بھی حاصل نہ کر سکا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے آغاز پر ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 12,913 ارب روپے رکھا تھا، جسے بعد میں کم کرکے پہلے 12,334 ارب روپے اور پھر 11,900 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

اب نئے مالی سال 2025-26 کے لیے ایف بی آر کو 14.131 کھرب روپے (14,131 ارب روپے) کا ہدف دیا گیا ہے، جو کہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

یہ نیا ہدف گزشتہ مالی سال کے ترمیم شدہ ہدف کے مقابلے میں تقریباً 19 فیصد زیادہ ہے۔ حکومت نے بجٹ کا مجموعی حجم کم کرتے ہوئے محصولات میں اضافے کو ترجیح دی ہے تاکہ مالیاتی خسارے پر قابو پایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے