رپورٹ CBN247
شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی کے علاقہ خدی میں ہفتہ کو علی الصبح ایک سیکیورٹی قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس سے کم ازم 16 افراد بشمول سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی ایک سیکیورٹی قافلے سے ٹھکرائی گئی جس سے قریب عام شہریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کئی دکان اور گھر زمین بھوس ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک اسود الحرب نامی تنظیم جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان گل بہادر گروپ سے منسلک ہے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ امداد کے لئے آنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ابھی تک اس خودکش حملے کے بارے میں سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاعات نہیں دی ہے تاہم مقامی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے قافلے کی نقل و حرکت کی وجہ سے مقامی طور پر کرفیو لگایا گیا تھا۔