عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

رپورٹ (CBN247)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ہم ہسپتال میں علاج , سکول میں تعلیم اور دفاتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کررہے ہیں ہسپتال وہ ہوتی ہے جسمیں علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں صرف عمارت ہسپتال نہیں ہوتا 

وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں بےنظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے جس سے صوبائی مشیر صحت احتشام خان , صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور ایم این اے علی محمد خان نے بھی خطاب کیا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے بھر پور محنت کی جس کی بدولت خیبر پختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے ہم نے 13 مہینوں میں ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا جبکہ اس دوران ہم نے پچاس ارب روپے کا قرضہ اتار لیا ہے ہم نے اصلاحات کیں اور وہ پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کررہے ہیں جو پہلے سسٹم میں غائب ہوتا تھا ہمیں مزید محنت کرکے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہے قرضوں پر چلنے والی قومیں خودمختار اور خوددارنہیں ہوتیں .

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی مد میں 256 ارب روپے اضافی سالانہ ہمارا حق ہے لیکن نہیں دئیے جارہے لیکن ہم بھر پور انداز میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور حق کے حصول کے قریب ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کررہے ہیں جو سالوں سے مکمل نہیں ہوئے مزید بڑی ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونگی جبکہ چھوٹے کاموں کے لئے اراکین اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ دئیے جائیں گے آئیندہ بجٹ میں ہر حلقے کو دو دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے.

وزیر اعلی نے مردان سپورٹس کمپلیکس کے اپ گریڈیشن منصوبے کا بھی افتتاح کیا  علی امین گنڈا پور نے بعد ازاں کمشنر آفس میں مردان پریس کلب کے عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تقریب حلف برداری کے بعد علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے سب سے مضبوط رشتہ میاں بیوی کا ہوتا ہے لیکن سب سے زیادہ جھگڑے بھی انہی میں ہوتے ہیں جمھوریت میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک کے حوالے سے میں اپنی کوششوں سے مطمئن ہوں اور بانی پی ٹی آئی بھی پوری طرح مطمئن ہیں

ایک اور سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا معدنی وسائل کے لحاظ سے خود کفیل ہے ہم مائننگ سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں غیر قانونی مائننگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور غیر قانونی مشینری ضبط کی جائے گی معدنیات سے متعلق پالیسی کے لئے مقامی افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی اختیار چند افراد کو نہیں دیا جائے گا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ کرنے والے اپنے مفادات کے اسیر ہیں لیکن یہ لوگ اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے