پشاور: کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار تباہ جبکہ اے ایس آئی عمر خان شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر پولیس چوکی کے باہر بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔