مولانا محمد ادریس قتل کیس میں بڑی پیش رفت، ڈی پی او نے خوشخبری سنا دی

#MaulanaMuhammadIdrees #Charsadda #MurderCase

مولانا محمد ادریس قتل کیس میں اہم پیش رفت، جلد خوشخبری ملے گی: ڈی پی او چارسدہ

چارسدہ: شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ نے کہا ہے کہ پولیس قاتلوں اور کیس میں مبینہ طور پر ملوث دیگر عناصر تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی پی او رفعت اللہ کے مطابق بڑے مقدمات کی تفتیش مختلف پہلوؤں، شواہد اور دستیاب معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائی جاتی ہے، جبکہ مولانا شیخ ادریس قتل کیس میں بھی قاتلوں، مبینہ گینگ اور دیگر ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے سے قبل کیس کی تفصیلات سامنے لانا قبل از وقت ہوگا، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد تمام حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

رفعت اللہ کا کہنا تھا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملزمان اور دیگر ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ڈی پی او چارسدہ نے مزید کہا کہ مولانا محمد ادریس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جلد خوشخبری ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے