پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

رپورٹ (CBN247)

پشاور میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ دو دن کے دوران 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے تک پہنچ گیا۔

فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بدرالدین کاکڑ نے حکومت پنجاب سے آٹے اور گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندی کے فوری خاتمے اور چیک پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے