چارسدہ:زیورات اور نقدی لوٹنے والا خواتین کا گینگ گرفتار

چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین پر مشتمل بین الاضلاعی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
تھانہ بٹگرام پولیس کو عبداللہ ولد بحرالزمان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے اہل خانہ فاتحہ خوانی کے لیے قریبی گائوں گئے تھے اور گھر پر تالہ لگا ہوا تھااس دوران خواتین پر مشتمل گروہ جس نے خود کو بظاہر بنجارن ظاہر کیا تھا ماسٹر چابیوں کی مدد سے گھر اور کمروں کے تالے کھول کر 05تولہ سونا، مختلف قسم کی چاندی اور آرٹیفیشل زیورات سمیت نقد رقم چوری کرلی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر کی قیادت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی خواتین گروہ کو گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران مسروقہ زیورات، نقد رقم، واردات میں استعمال ہونے والی چابیاں اور دیگر اوزار بھی برآمد کرلیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین ایک بین الاضلاعی اور منظم نقب زن گروہ کا حصہ ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے