خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع کی ویلیج کونسلوں میں ان ہاؤس پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی

پشاور (نمائندہ خصوصی)

صوبائی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے چار اضلاع کی پانچ ویلیج کونسلوں کے چیئرمینوں کی خالی نشستوں پر ان ہاؤس پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 11 ستمبر کو بذریعہ اوپن ڈویژن منعقد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں مردان، ہنگو، اورکزئی اور ٹانک شامل ہیں۔ مردان کی دو ویلیج کونسلیں گوجر گڑھی-III اور ٹکر-II، ہنگو کی بلیا مینہ، اورکزئی کی غزگڑھ اور ٹانک کی بدھا ویلیج کونسل میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

پولنگ کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ افسران کی تقرری پہلے ہی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی وصول کرنے، جانچ پڑتال کرنے اور کاغذات کی واپسی کا عمل اسی دن مکمل کریں گے۔ اس موقع پر کوئی رکن صرف ایک امیدوار کا تجویز کنندہ یا تائید کنندہ ہو سکے گا۔

اوپن ڈویژن کے تحت ہر امیدوار متعلقہ رجسٹر میں اپنے پسندیدہ امیدوار کا نام درج کرکے دستخط اور انگوٹھے کا نشان لگائے گا اور پھر ہال سے باہر چلا جائے گا۔ بعد ازاں ریٹرننگ افسر نتیجہ مرتب کرکے متعلقہ فارم پر صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری طور پر ارسال کرے گا، جہاں سے یہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو بھیجا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے