5.3 شدت کے زلزلے نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں کو ہلا ڈالا؛ مرکز افغانستان قرار

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور کے ساتھ ساتھ صوابی، سوات اور ملاکنڈ میں بھی زمین لرز اٹھی۔

باجوڑ، چترال اور مانسہرہ کے شہریوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاہکوچ اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے