ویب ڈیسک
رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے میں، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں سمیت 75 افراد کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
خبر کے مطابق، عدالت نے اس کیس میں مجموعی طور پر 109 ملزمان میں سے 34 افراد کو بری بھی کر دیا ہے۔
اس کیس میں پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو سزا سنائی گئی ہے، ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنول شوزب، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، انصر اقبال، اور بلال اعجاز شامل ہیں۔ ان 59 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کیس میں دیگر 16 افراد کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ان سزاؤں کو "ناانصافی” قرار دیا ہے۔