رپورٹ (CBN247)
وزیر اعظم نے گھریلو اور صنعتی صارفین کیلیے قیمتوں میں 7 روپے سے زیادہ فی یونٹ میں کمی کا اعلان کیا ہے، اور نئے ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
تازہ ترین رپورٹ میں مختلف صارفین کے لیے نظرثانی شدہ بجلی کے نرخوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4.78 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین جو 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، وہ اب 9.37 روپے فی یونٹ ادا کریں گے، جبکہ محفوظ (Protected) صارفین جو 100 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے نرخ 8.52 روپے فی یونٹ ہوگا۔ جو صارفین 200 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے، ان کے لیے 11.51 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔
زیادہ بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین جو 300 یونٹ بجلی استعمال کریں گے، وہ 34.03 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔ غیر محفوظ ٹائم آف یوز (TOU) صارفین کو 48.46 روپے فی یونٹ کی بلند شرح ادا کرنا ہوگی۔
گھریلو صارفین کے لیے اوسط ٹیرف 31.63 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ تجارتی صارفین کے لیے نیا نرخ 62.47 روپے فی یونٹ جبکہ جنرل سروسز کے صارفین کے لیے 49.48 روپے فی یونٹ ہوگا۔
صنعتی صارفین اب 40.51 روپے فی یونٹ ادا کریں گے، جبکہ زرعی صارفین کے لیے نرخ 34.58 روپے فی یونٹ ہوگا۔
یہ نئے نرخ آزاد جموں و کشمیر (AJK) پر بھی لاگو ہوں گے، جہاں بجلی کا ٹیرف 32.69 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آزاد جموں کشمیر میں احتجاج کے باعث بجلی کے قیمتوں میں کمی کردی گئ تھی اور فی یونٹ 6 روپی تک کم کردی گئ تھی
رواں مالی سال 2024-25 میں قومی بجٹ سے پہلے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا جو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرط تھی اور قومی بجٹ کے بعد ائی ایم ایف نے اکتوبر 2024 میں پاکستان کیلئے 37 مہینوں کیلئے 7 ارب ڈالرز کا قرضے کی منظوری دی جس میں پاکستان کو پہلی قسط جاری کیا گیا تھا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ایسے وقت میں بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں جب آیئ ایم ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے کہ آیندہ بجٹ 2025-26 کیلئے لائحہ عمل تیار کرسکے۔