رپورٹ (CBN247)
کندھار میں افغان طالبان کے سربراہ شیخ ھبۃ اللہ اخوند کی سربراہی میں سیکیورٹی امور پر ایک اعلی سطح اجلاس کا انقعاد۔ اجلاس میں قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹلیجنس کے سربراہ عبدالحق واثیق، نائب وزیر دفاع مولوی عبدالقیوم ذاکر اور نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے اجلاس میں شرکت کی۔
افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے اپنے ایکس پیج پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ اجلاس میں قیام امن اور اس کو در پیش چیلنجز کے بارے رپورٹس پیش کی گئی اور متعلقہ وزراء کو ہدایات دی گئی۔
اجلاس کی اہم بات وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی شرکت ہے جو تقریبا تین ماہ سے اپنی وزارت اور دیگر حکومتی امور سے دور رہے اور اطلاعات کے مطابق ان کا منظرعام سے غائب ہونے کی بنیادی وجہ طالبان قیادت اور راہنماوں سے اختلافات تھی تاہم کئی دوست ممالک کی کوششوں سے ان کے اختلافات کو ختم کیا گیا سعودی عرب، قطر اور متحدعرب امارات کی کوششوں سے اختلافات ختم کرنے میں مدد ملی۔