مردان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کا اعلان

مردان: کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مردان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مردان کے ہسپتالوں میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
کمشنر مردان ڈویژن نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، صحت کی سہولیات میں بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے