ڈی آئی خان میں خودکش حملہ، 12 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 12 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کے ردعمل کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے