سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا: 15 مطلوب دہشت گردوں پر 1 کروڑ روپے انعام مقرر

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے 15 مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جن کے سروں پر 20 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔اہم مطلوب افراد پر مختلف انعامات مقرر

سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں شامل اہم مطلوب افراد پر مختلف انعامات مقرر کیے گئے ہیں، جن میں علی اکبر عرف خیبر اور شیر زمین عرف کاکا پر ایک، ایک کروڑ روپے، جمال شاہ عرف ذوالفقار 80 لاکھ روپے، عبدالمحسن عرف مصطفیٰ اور بکرم کے سروں کی قیمت 70، 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری 15 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں‌ شامل قاری احسان اور شیر عالم کے سروں کی قیمت 60، 60 لاکھ روپے، سپین شاہ، اعجاز اور جمیل اللہ 50، 50 لاکھ روپے، کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ 40، 40 لاکھ اور خوشنید عرف صفت اللہ اور اسحاق کے سروں کی قیمت 20، 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

شہریوں سے تعاون کی اپیل

سی ٹی ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان مطلوب افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں، ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

سیکیورٹی اقدامات مزید سخت

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں خصوصاً پشاور اور دیر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، تاکہ ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے