پشاور میں ٹیک پرینیور شوکیس ڈے 2025 کے دوران برٹش کونسل کا اسٹوڈنٹ ٹریننگ آؤٹ ریچ کمپین کا آغاز

CBN 247

برٹش کونسل نے ٹیم یورپ کے TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کیلئے ’اسٹوڈنٹ ٹریننگ آؤٹ ریچ کمپین‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ اعلان ٹیک پرینیور شوکیس ڈے 2025 کے موقع پر کیا گیا، جو یونیورسٹی آف پشاور کے بزنس انکیوبیشن سینٹر (BIC) میں منعقد ہوا۔

تقریب میں پرو وائس چانسلرپشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قاضی محمد نعیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ BIC کے سربراہ ڈاکٹر شکیل خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد بیان کیے۔

تقریب کے دوران بی ائی سی کے دوسرے کوہورٹ کے نوجوانوں نے جدت پر مبنی ٹیک اسٹارٹ اپس پیش کیے، جنہیں شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ شوکیس میں آئی ایم سائنسز، خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ (KPITB)، ارفا کریم ۔ٹیکنالوجی انکیوبیٹر، مکہ گروپ اور یونیورسٹی آف پشاور کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

برٹش کونسل نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ’سینٹر آف ایکسی لینس اِن ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک اسکلز‘ کے تحت ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں مکمل فنڈڈ ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں۔

ان ٹریننگز کیلئے داخلے 15 دسمبر 2025 سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے کھولے جائیں گے۔ٹیک پرینیور شوکیس ڈے نے تعلیمی اداروں، صنعت اور ترقیاتی اداروں کے مابین مضبوط تعاون کو اجاگر کیا، جو خطے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل انوویشن ایکو سسٹم کی عکاسی کرتا ہے۔ برٹش کونسل نے پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے اپنے تعاون کے تسلسل کا بھی یقین دلایا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے