خیبر پختونخوا میں بڑا گلاف الرٹ، گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

رپورٹ CBN247

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی گلاف الرٹ جاری کر دیا۔

چترال اپر و لوئر، دیر، سوات اور اپر کوہستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے شدید خدشے کے پیشِ نظر عوام اور سیاحوں کو فوری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی وقت خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اس لیے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی وارننگ سسٹم، انخلاء کی مشقیں اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے اور تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں لے جانے سے ہر صورت گریز کریں۔

ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں، ہنگامی سامان اور انخلاء کے مقامات پہلے ہی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو بھی سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت مل گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے