پشاور تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا، اور زیادہ تر طلبہ کامیابی کو ترستے رہ گئے۔
11 ویں جماعت کے امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ، جن میں 29 ہزار 487 کامیاب جبکہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں ناکام رہے ۔ اس حساب سے کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا جبکہ 56 فیصد ناکامی پر منتج ہوا۔
پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی 12ویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، اس دوران طلبہ کو دوبارہ امتحان کی تیاری کرنا ہوگی۔
فرسٹ ایئر نتائج کا اعلان: 66695 طلبا میں سے 37 ہزار سے زائد فیل