جامعہ پشاور میں پروموشن و بھرتیوں کا معاملہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کی این او سی جاری، اساتذہ کی ہڑتال برقرار

سی بی این رپورٹ

جامعہ پشاور میں اساتذہ کی پروموشن اور بھرتیوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے پروموشنز اور تقرریوں کے لیے این او سی جاری کر دی ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق یونیورسٹی کے 44 شعبہ جات میں مجموعی طور پر 222 اساتذہ کو ترقی دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں 48 اساتذہ کو پروفیسر، 54 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 117 کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جامعہ کے مختلف شعبوں میں 42 کنٹریکٹ لیکچررز کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ کے اعلامیے کے مطابق بھرتیوں اور پروموشنز کا عمل میرٹ اور منظور شدہ بجٹ کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب جامعہ پشاور کے اساتذہ گزشتہ چار دن سے پروموشن کے معاملے پر ہڑتال پر ہیں۔

سابق صدر پیوٹا ڈاکٹر عزیر نے کہا ہے کہ این او سی جاری ہونے کے باوجود جب تک سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا جاتا، ہڑتال جاری رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے