CBN247 News
ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز پشاور و خیبر کی مشترکہ کارروائی کے دوران ورسک روڈ کاببیان پر آئس اور نشہ آور گولیاں تیار کرنے والا کارخانہ بے نقاب کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق کارروائی میں 50 ہزار گولیوں کا تیار خام مال، 500 سے زائد تیار نشہ آور گولیاں، 2500 گرام آئس اور گولیاں تیار کرنے کا سامان برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارخانہ طلباء اور پوش علاقوں کی پارٹیوں میں نشہ سپلائی کرتا تھا۔
یہ کامیاب کارروائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی منشیات کے خلاف ایمرجنسی مہم کے تحت سیکریٹری ایکسائز خالد الیاس، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وِنگ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کی قیادت صوبائی انچارج اینٹیلیجنس بیورو سعود خان گنڈاپور اور ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول ماجد خان نے کی، جبکہ تھانہ ایکسائز پشاور و خیبر کی ٹیموں نے بھی بھرپور حصہ لیا