مارخور کی تاریخی بولی! ٹرافی ہنٹنگ میں ساڑھے 10 کروڑ روپے کی نیلامی

#TrophyHunting #MarkhorHunting #WildlifeAuction #GilgitBaltistan

 محکمہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف کے زیر اہتمام ٹرافی ہنٹنگ سیزن 2025-26 کیلئے جنگلی جانوروں کی نیلامی کی تقریب رکھی گئی جس میں شکار سے وابستہ ملکی و غیر ملکی آوٹ فٹرز نے حصہ لیا اور اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے کمیونٹی کنٹرول ایریاز کے کثیر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹنگ ایریاز سے جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے جن جانوروں کو پیش کیا گیا .ان میں پاکستان کا قومی جانور مارخور سمیت آئی بیکس اور بلو شیپ کی نیلامی ہوئی.
پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی.3 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر بولی زوم ہنٹنگ نامی کمپنی نے اپنے نام کی جو تقریبا ساڑھے 10 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
دوسری بڑی بولی بھی تانگیرکھنبری ایریا کیلئے مارخور کی لگائی گئی جو 2لاکھ 86 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے.وائلڈ ہنٹنگ نامی شکار کمپنی نے دوسری کامیاب بولی لگائی. تیسری بولی بھی مارخور ہی کیلئےلگائی گئی جس کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے. شکار سفاری نامی کمپنی نے تانگیر ایریا کیلئے کامیاب بولی لگائی.آئی بیکس کی تقریبا 14 ہزار ڈالر میں نیلامی ہوئی .
یاد رہے کہ شکار سے ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد مقامی کمیونٹیز کو دیا جاتا ہے اور باقی 20 فیصد حصہ حکومتی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے