مردان بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج: ذہین طالبات کا راج، نمایاں پوزیشنز حاصل کی

رپورٹ (CBN247)

: مردان : مردان تعلیمی بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی سال 2025 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ مجموعی طور پر پہلی 9 میں سے 7 پوزیشنز پر طالبات کا قبضہ رہا۔

مجموعی پوزیشنز:

انشاء خیات نے مجموعی 1200 نمبرز میں سے 1150 نمبرز کے ساتھ پورے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ماہین چاند نے 1149 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تیسری پوزیشن تین طلبہ – ہناد نور، نورالسلام، اور محمد کاشف – نے مشترکہ طور پر حاصل کی، جنہوں نے 1147 نمبرز حاصل کیے۔

پری میڈیکل گروپ:

پہلی پوزیشن: انشاء خیات – 1150 نمبرز کے ساتھ ،دوسری پوزیشن ماہین چاند – 1149 نمبرز اور تیسری پوزیشن (مشترکہ): ہناد نور، نورالسلام، کاشف – 1147 نمبرز کے ساتھ رہی

پری انجینئرنگ گروپ میں

پہلی پوزیشن ماہ نور – 1133 نمبرز ، دوسری پوزیشن عائشہ نوید – 1132 نمبرز اور تیسری پوزیشن فائزہ بتول نے – 1130 نمبرز لیے

آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن یوسرا معید – 1092 نمبرز کے ساتھ، دوسری پوزیشن لائبہ بی بی – 1060 نمبرز لیکر اور

تیسری پوزیشن محمد زکریا – 1059 نمبرز لیکر جیت لی

جنرل سائنس گروپ میں

پہلی پوزیشن موحید سیف – 1121 نمبرز،دوسری پوزیشن: ابراہیم خان – 1111 نمبرز کے ساتھ اور

تیسری پوزیشن انہار علی – 1108 نمبرز حاصل کیے

مردان بورڈ کے 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق میٹرک (دہم جماعت) میں کل 76 ہزار 900 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 57 ہزار 880 طلبہ کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کی شرح 75.27 فیصد رہی۔

انٹرمیڈیٹ کے پہلے حصے (پارٹ ون) میں 52 ہزار 375 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 51 ہزار 855 نے کامیابی حاصل کی، اور کامیابی کا تناسب 99.01 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ کے دوسرے حصے (پارٹ ٹو) میں 45 ہزار 778 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 38 ہزار 674 طلبہ پاس ہوئے، اور کامیابی کی شرح 84.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مردان بورڈ کے 2025 کے نتائج کے مطابق میٹرک میں کامیابی کی شرح 75.27 فیصد رہی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 99.01 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 84.48 فیصد رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے