پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپسی کی حتمی مہلت

رپورٹ (CBN247)

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ان افغان شہریوں کو پاکستان سے واپسی کی ہدایت کر دی گئی ہے جن کے پاس "پروف آف رجسٹریشن” ( پی او آر ) کارڈز کی مدت 30 جون 2025 کو ختم ہو چکی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا، اور ان کی واپسی سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کی ایس آر او کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان افغان باشندوں کے پاس اگر کوئی بھی قانونی دستاویز جیسے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ( اے سی سی ) کارڈ یا دیگر قانونی قیام کی اجازت نہیں ہے تو انہیں پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، ایسے افغان شہری جو پاکستان میں قیام کے خواہشمند ہیں، اُنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ، ویزا یا دیگر قانونی طریقے سے اقامتی اجازت حاصل کریں۔ بصورت دیگر، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے تمام متعلقہ اداروں کو افغان شہریوں کی شناخت اور ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل تعاون کی ہدایت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے