بھارتی جنگی جنون خاک ،رافیل طیاروں کی مکمل ناکامی کا انکشاف

رپورٹ CBN247

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کے جدید ترین رافیل طیارے اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ آپریشنل نہیں ہو سکے۔

بین القوامی میڈیا ار ٹی ای اردو کے مطابق ہندوستان اور اس کے ادارے سمجھ رہے تھے کہ پاکستان رافیل طیاروں کو ریڈار پر نہیں دیکھ سکے گا تاہم سورس کوڈ کے بغیر رافیل طیاروں کی الیکٹرانک بیک بون موجود نہیں تھی-

ہندوستان نے فرانس سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ طیاروں کو موثر طور پر استعمال کرنے کے لیے سورس کوڈ فراہم کرے تاہم فرانس نے کوئی جواب نہیں دیا-

ار ٹی ای اردو کے مطابق فرانس نے 1980ء میں ہندوستان کو بیچے گئے میراج 2000 طیاروں کا سورس کوڈ بھی ابھی تک فراہم نہیں کیا- سورس کوڈ کسی بھی جنگی طیارے کا الیکٹرانک بیک بون ہوتا ہے جس سے اسے عملی طور پر اپنی مرضی سے آپریشنل بنایا جا سکتا ہے-

ہندوستان کے پاس اپنے جنگی طیاروں کا سورس کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی انٹیگریشن کے مسائل کا سامنا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے