خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا خدشہ، پولیس ہائی الرٹ، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

CBN 247

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کے تناظر میں آئی جی پولیس نے ہنگاموں اور پُرتشدد احتجاج سے نمٹنے کے لیے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی ایس او پیز اور ہدایات جاری کردیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کا قافلہ چھوڑ کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جبکہ اتوار کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے