مردان سوات موٹروے پر خوفناک حادثہ، 18 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سی بی این 247

مردان سوات موٹروے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر بس اور فلائنگ کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی روانی بھی کچھ وقت کے لیے متاثر رہی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے