چارسدہ میں مبینہ غیرت کے نام پر تین افراد قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

CBN 247:

چارسدہ: ضلع چارسدہ کے علاقے مٹہ مغل خیل میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے دو خواتین اور ایک مرد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات میں واقعے کی وجہ مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل حقائق کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے